اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ میں کورونا وائرس کے چھ نئے معاملے

ہریانہ میں کورونا وائرس کے چھ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 270 ہو گئی ہے۔ جبکہ ان میں سے تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 162 مریض ٹھیک ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ اس طرح ریاست میں کورونا کے اب 105 کی سرگرم معاملے رہ گئے ہیں۔

six new cases of corona virus in haryana, total  270 corona cases
ہریانہ میں کورونا وائرس کے چھ نئے معاملے

By

Published : Apr 23, 2020, 7:16 PM IST

ریاست کے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود محکمہ کی طرف سے کورونا کی صورتحال کے تعلق سے آج یہاں جاری بلیٹن میں یہ اطلاع دی گئی۔ ریاست میں کورونا وائرس کے آج گروگرام سے چار اور روہتک سے دو دمعاملے سامنے آئے۔

ریاست میں بیرون ملک سے واپس آئے لوگوں کی شناخت کا اعداد و شمار اب 33107 تک پہنچ گیا ہے جن میں سے 17059 لوگوں نے کوارنٹین کی مدت مکمل کرلی ہے اور باقی 16048 نگرانی میں ہیں۔ اب تک 17171 کورونا کے مشتبہ افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے جن میں سے 15178 نگیٹیو اور 14 اطالوی شہریوں سمیت 270 پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ 1738 نمونوں کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔ 270 پازیٹیو مریضوں میں سے 162 کو ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ریاست میں کورونا کی وجہ سے امبالہ، کرنال اور روہتک میں کل ملا کر تین موتیں ہونے کی تصدیق بلیٹن میں کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details