ہریانہ ایس اے ڈی انچارج بلوندر سنگھ بھنڈر کی قیادت میں ہوئی میٹنگ کے بعدایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے لوک سبھا انتخابات سے قبل کہا تھا کہ بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے لوک سبھا انتخابات میں ایس اے ڈی کی حمایت کے لئے معاہدہ کیا ہے اور اس کے لئےاسمبلی میں انہیں مناسب نشستیں دی جائیں گی۔
شرومنی اکالی دل تنہا انتخابات لڑنا چاہتی ہے - shiromani akali dal
شرومنی اکالی دل کی ہریانہ یونٹ نے پارٹی اعلی کمان سے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے بات کرکے اسمبلی سیٹوں کی تعداد طے کرے تاکہ انتخابات کی تیاریاں شروع کی جا سکیں۔
شرومنی اکالی دل
ہریانہ ایس اے ڈی کے مطابق ریاست میں کم از کم 30 نشستیں ہیں جن میں پارٹی کا اثر ہے۔
اسی كے ساتھ پنجابی آبادی والی ریاست کی تمام سیٹوں پر مشاہد کو مقرر کرنے کا بھی فیصلہ میٹنگ میں کیا گیا جو کارکنوں کے ساتھ اسی مہینے بات چیت کریں گے تاکہ پارٹی کو مضبوط کیا جا سکے۔