ہریانہ کے سرسا میں گزشتہ رات سی آئی اے پولیس نے شرپسندوں کی گرفتاری کے لئے سیکٹر 19 میں ہاؤسنگ بورڈ کے فلیٹ نمبر 381 پر چھاپہ مارا۔
اس دوران سی آئی اے پولیس کو دیکھ کر ایک بدمعاش نے خود کو گولی مارلی۔ جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جب کہ دوسرے نے فلیٹ سے چھلانگ لگا دیا اور تیسرے شرپسند نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
معلومات کے مطابق فتح آباد کے علاقے میں ڈکیتی اور قتل کی واردات کو انجام دینے والے تینوں شرپسند سرسا کے سیکٹر 19 میں واقع ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھپ کر رہ رہے تھے۔
پیر کے روز سی آئی اے سرسا پولیس کو ان کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی اور ایک موبائل نمبر بھی۔ پولیس نے موبائل نمبر کو ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ تینوں شرپسند سیکٹر 19 ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں چھپے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سی آئی اے کی ٹیم چھاپے کے لئے ہاؤسنگ بورڈ کالونی پہنچی۔
پولیس کو فلیٹ میں دیکھ کر ایک شرپسند نے فلیٹ سے نیچے چھلانگ لگا دیا جب کہ دوسرے نے فلیٹ سے چھلانگ لگا دیا اور تیسرے شرپسند نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ متوفی سونو کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جس کی جانکاری ہلاک ہونے والے اور گرفتار دونوں شرپسندوں کے لواحقین کو دے دی گئی ہے۔