اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات میں دفعہ 144 نافذ - نوح کی خبر

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔

Section 144 to be imposed in mewat haryana
میوات میں بھی دفعہ 144 نافذ

By

Published : Dec 27, 2019, 12:00 PM IST

ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ اضافی ڈپٹی کمشنر وویک پدم سنگھ نے علاقے میں قانون اور امن قائم رکھنے کے لئے ٘کرمنل کوڈ آف پروسیزر 1973 کے تحت فوری طور سے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

اضافی ڈپٹی کمشنر نے اپنے احکامات میں کہا کہ حال ہی میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں پاس کئے گئے شہریت ترمیمی قانون کے مد نظر ضلع میں کوئی بھی غیر سماجی عناصر امن کو خراب نہ کرے۔

اس لئے آئندہ 2 ماہ کے لئے یا حالات معمول پر آنے تک کے لئے دفعہ نافذ رہے گی۔

دوسری طرف میوات کی سماجی تنظیمیں اس قدم کو لےکر نکافی اراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ابھی تک مکمل امن قائم رہا ہے۔ تشدد کا ذرہ برابر بھی شائبہ صبح نہیں رہا۔

سبھی احتجاجات پرامن طریقے سے کیے جا رہے ہیں یہ بات انتظامیہ نے بھی تسلیم کی ہے۔

اس کے باوجود ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرنا عام آدمی کے حقوق کو سلب کرنا جیسا ہے۔

میوات وکاس سبھا کے سبھی ذمہ داران نے ضلع انتظامیہ کے اس قدم کو غیر مناسب قرار دیا۔

غور طلب ہے کہ میوات میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
اور اور میوات وکاس سبھا نے اپنے آئندہ سبھی احتجاجات کی لسٹ بھی جاری کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details