اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلول: گاؤں کے تمام گھروں کو سینیٹائزکیا جا رہا ہے - ہریانہ نیوز

ریاست ہریانہ کے ضلع پلول کی گرام پنچایت بامنی کھیڑا نے پورے گاؤں کو سینیٹائز کرنے کا کام کیا ہے۔ وہیں پنچایت کی طرف سے گھر۔ گھر جا کر لوگوں کو ماسک دیا گیا۔

اس گاؤں کے ہر گھر کو کیا جا رہا ہے سینیٹائز
اس گاؤں کے ہر گھر کو کیا جا رہا ہے سینیٹائز

By

Published : Mar 28, 2020, 9:24 PM IST

پورے بھارت میں کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ہر جگہ کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان اب پلول کی گرام پنچایت بامنی کھیڑا نے پورے گاؤں کو سینیٹائز کرنے کا کام کیا ہے۔ وہیں پنچایت کی جانب سے گھر۔ گھر جا کر لوگوں کو ماسک دیے گیے۔

دیکھیں ویڈیو

بتا دیں کہ سرپنچ مہاویر شرما نے عہد لیتے ہوئے کہاکہ گاؤں میں کسی بھی شخص کو کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ اس کے لیے گاؤں کو لگاتار سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ہریانہ سرکار کی جانب سے جاری کیے گیے لاک ڈاؤن کو لیکر ضلع کی گرام پنچایت کافی سنجیدہ نظر آرہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرام پنچایت بامنی کھیڑا نے وزیراعظم نریندرمودی اور وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کی حکومت کا تعاون کرنے کے لیے اب مورچہ سنبھال لیا ہے۔

سرپنچ مہاویر شرما نے بتایا کہ سینیٹائز مشین کے ذریعے پورے گاؤں میں دوا کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ گاؤں کی چھوٹی اور بڑی گلیوں میں دوا کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹائز کا یہ کام ہر دن کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ۔ ساتھ گاؤں کی ہر گلیوں میں صفائی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ مکھی و مچھر کو پنپنے سے روکا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں گھر۔ گھر جا کر ماسک بانٹے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بامنی کھیڑا کے لوگ کورونا وائرس کو لیکر بیدار ہیں۔

غورطلب ہے کہ ہریانہ سرکار نے ہر اضلاع کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔ اگر آپ کو کسی بھی طرح کی مدد کی ضرورت ہے، گھر میں اناج ختم ہو گیا ہے یا پھر صحت سے متعلق کوئی پریشانی ہے تو آپ اپنے ضلع کے مطابق دیے گیے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details