ایک سرکاری ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مزدور اپنی ریاستوں میں جانے کے بجائے راحت کیمپوں میں رہیں، جہاں کھانے پینے کی مکمل انتظام کیا گیا ہے۔
گروگرام: مزدوروں کے لیے راحت کیمپ بنایا گیا
ریاست ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر کی ہدایت کے مطابق دیگر ریاستوں کے مزدوروں کے لیے ضلع گروگرام میں راحت کیمپ بنائے گئے ہیں۔
مہاجر مزدوروں
ضلع میں دہلی۔ جےپور قومی شاہراہ پر مانیسر کے گورنٹمنٹ سینیئر سیکنڈری اسکول کے احاطے میں راحت کیمپ بنایا گیا ہے جس میں 200 سے 250 افراد رہ سکتے ہیں۔
اسی طرح، گروگرام۔سوہنا روڈ پر بھونڈسی گاؤں کے کمیونٹی ہال میں راحت کیمپ بنایا گیا ہے۔