فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر نائب وزیراعلیٰ کو ایک میمورنڈم حوالہ کرنا چاہتے تھے جس کےلیے وہ محکمہ پبلک ورکس کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں پیچھے ڈھکیل دیا جس کے بعد پولیس اور انسٹرکٹرز میں جھڑپ ہوگئی۔
اس موقع پر انسٹرکٹرز احتجاج کرنے لگے اور دشینت چوٹالہ کے خلاف نعرے بلند کئے۔ جھڑپ اس وقت ہوئی جب نائب وزیراعلیٰ اپنے دادا و سابق نائب وزیراعظم دیوی لال چوٹالا کی 107 سالگرہ تقاریب میں شرکت کرنے کےلیے یہاں پہنچے تھے۔