اس موقع پر مامن خان انجینئر نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میوات کے لوگوں کو بجلی، پانی، تعلیم، صحت اور روزگار کے سہولیات فراہم کرنا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔
میوات کے لوگوں نے ہمیشہ میوات کے رہنماؤں کا ساتھ دیا ہے لیکن میوات کے رہنماؤں نے انتخاب جیت کر کبھی بھی عوام کی خبر گیری نہیں کی۔
مامن خان نے موجودہ ممبر اسمبلی نسیم احمد پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ عوام کے درمیان جا کر بی جے پی کی تعریفیں کر رہے ہیں جو کبھی چند دنوں قبل بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے نظر آتے تھے۔