گاؤں کے لوگوں کی متعدد بار شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔ گاوں کے شان محمد بتاتے ہیں ہے کہ بجلی کٹوتی اتنی زیادہ ہوتی ہے ہمارا جینا دشوار ہوگیا ہے۔گذشتہ دو مہینوں سے 24 گھنٹے میں محض 3-4 گھنٹے لائٹ آتی ہے۔اس میں بھی کٹ زیادہ ہوتے ہیں۔
نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے گاؤں والوں سے ملاقات کی جب وہ بجلی نہ آنے کی وجہ سے رات کے گیارہ بجے بھی گاؤں کے باہر ایک دوکان پر بیٹھے ہوئے تھے۔
بجلی کٹوتی سے عوام پریشان دین محمد نے بتایا کہ گاؤں کے لوگ بجلی بل کی ادائیگی بھی وقت پر کرتے پیں لیکن پھر بھی پڑوسی گاؤں اومرا کو بجلی سپلائی کر دی جاتی ہے ان کا الزام ہے کہ اومرا گاؤں کے کئی افراد بجلی بورڈ میں ملازمت کرتے ہیں اس لیے وہ ہمارے گاؤں کے مقابلے اپنے کو گاؤں کو ترجیح دیتے ہیں۔
رضوان نے بتایا کہ جب ہم بجلی محکمہ جاتے ہیں تو ہم سے کہا جاتا ہے کہ لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کے گاؤں میں لائٹ نہیں پہنچتی ہے۔
غور طلب ہے کہ اس گاؤں میں پہلے بجلی کی سپلائی بآسانی ہو جاتی تھی گاؤں والوں کے مطابق جب سے انہیں اومرا گاؤں کے ساتھ جوڑا ہے لائٹ کی سپلائی رک گئی ہے۔