اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئندہ 24 گھنٹے میں گرمی سے راحت ملنے کا امکان - شمال مغربی علاقے میں گرمی

اگلے 48 گھنٹوں میں ہریانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ خطے میں گزشتہ ایک ماہ سے بہت کم بارش ہونے کے سبب خشک سالی جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹے میں گرمی سے راحت ملنے کا امکان
آئندہ 24 گھنٹے میں گرمی سے راحت ملنے کا امکان

By

Published : Aug 19, 2021, 7:51 PM IST

شمال مغربی علاقے میں گرمی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے میں گرمی سے کچھ راحت ملنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اگلے 48گھنٹے میں ہریانہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔خطے میں گزشتہ ایک ماہ سے بہت کم بارش ہونے کے سبب خشک سالی جیسی صورتحال کا سامنا ہے، فصلیں سوکھنے لگی ہیں۔ بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، لدھیانہ میں 25 ملی میٹر ہلکی بارش اور الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

چنڈی گڑھ کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ، امبالا 26 ڈگری ، حصار 26 ڈگری ، کرنال ، ناروال ، بٹھنڈا ، ہلواڑہ ، گرداسپور ، آدم پور کا درجہ حرارت بالترتیب 27 ڈگری ، فرید کوٹ کا درجہ حرارت 28 ڈگری ، پٹیالہ کا درجہ حرارت 28 ڈگری ، سرسا کا درجہ حرارت 29 ڈگری ، بھیوانی کا درجہ حرارت 28 ڈگری ، گڑگاؤں کا درجہ حرارت 25 ڈگری رہا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details