اس میٹنگ میں نواب کے تینوں حلقہ کے ممبر اسمبلی، بی جے پی ضلع نوح کے اعلی کمان موجود رہے۔ میٹنگ میں میوات کی تینوں سیٹیں جیتنے پر غور خوض کیا گیا۔
فی الحال نوح حلقہ سے چودھری ذاکر حسین، فیروزپورجھرکا حلقہ سے نسیم احمد اور پونہانہ سے رہیش خان کی شکل میں پہلی بار مضبوط ٹکٹ کے امیدوار ہیں۔یوں تو تینوں حلقہ سے درجن بھر رہنما بھی ٹکٹ کی لائن میں اور ٹکٹ ملنے پر مطمئن بھی ہیں۔