پولیس نے بتایا کہ' بنیادی طور پر بھیوانی ضلع کے گوکل پورا گاؤں کا رہائشی وکرم جیند کے ڈی ایس پی کپتان سنگھ کے گن مین کے طور پر تعینات ہے اور یہاں ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں کرایہ کے گھر میں بیوی رنکو اور بیٹے کے ساتھ رہتا تھا۔ وکرم کل رات ڈیوٹی سے گھر آیا اور شراب پی۔'
انہوں نے مزید کہا کہ' صبح رنکو سے اس کا کسی بات پر جھگڑا ہوا اور اس نے چٹنی کوٹنے والے سوٹے سے ان کے جبڑے پر وار کر دیا جو رنکو کے لئے مہلک ثابت ہوا۔ بعد میں وکرم نے اپنی سسرال، پولیس و ایمبولینسوں کو فون کیا۔'