اردو

urdu

ETV Bharat / state

چندی گڑھ: کسانوں کو روکنے کے لیے پنچکولا بارڈر پر پولیس کی ناکہ بندی - راج بھون کا گھیراو

ہریانہ کے کئی اضلاع سے کسان آج چندی گڑھ میں راج بھون کا گھیراؤ کرنے جارہے ہیں۔ کسانوں کے مظاہرے کے پیش نظر پولیس نے پنچکولا اور چندی گڑھ میں پولیس کی بھاری تعیناتی کردی ہے۔

چندی گڑھ: کسانوں کو روکنے کے لیے پنچکولہ بارڈر پر پولیس کی ناکہ بندی
چندی گڑھ: کسانوں کو روکنے کے لیے پنچکولہ بارڈر پر پولیس کی ناکہ بندی

By

Published : Jun 26, 2021, 1:15 PM IST

Updated : Jun 26, 2021, 1:32 PM IST

مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ 7 ماہ سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ کسان آج 'کھیتی بچاؤ، لوک تنتر بچاؤ' ڈے منارہے ہیں۔ اس سلسلے میں کسانوں نے راج بھونس کا گھیراؤ کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ ہریانہ کے مختلف اضلاع سے کسان آج چندی گڑھ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

چندی گڑھ: کسانوں کو روکنے کے لیے پنچکولا بارڈر پر پولیس کی ناکہ بندی

پنچکولا پولیس نے تمام مظاہرین کو چندی گڑھ میں داخلے سے روکنے کے لئے شہر بھر کی تمام سرحدوں پر ناکہ بندی کردی ہے۔

ایم ڈی سی تھانے کے ایس ایچ او سشیل کمار نے بتایا کہ 'شہر کی سرحد پر پولیس کی بھاری تعیناتی کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی پولیس طلب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Farmers Protest: ملک کے کسان بڑے بحران سے گزر رہے ہیں: نریش ٹکیت

واضح رہے کہ '26 نومبر 2020 سے شروع ہوئی کسانوں کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ سنیوکت کسان مورچہ اور مرکزی حکومت کے مابین متعدد دوروں کے مذاکرات ہوچکے ہیں، لیکن اب تک کسی بھی معاملے پر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔

Last Updated : Jun 26, 2021, 1:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details