وزیراعظم مودی نے کہا کہ 'یہاں وزیراعلی وہ بنتے ہیں، جو دہلی میں ٹرک بھر کر لوگوں کو لے آئیں اور وزیراعظم کے گھر کے باہر ناچ گانے کریں اور ان کی تعریف کریں۔ گزشتہ پانچ برسوں میں یہاں کی حکومت اور وزیراعلی کو ٹرک میں لوگوں کو لے جانے کام نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔'
انہوں نے ریلی میں کہا کہ 'گزشتہ پانچ برسوں میں کسانوں کی زمین پر رشوت خوری کا کھیل عام تھا، لیکن وہ اب بند ہوگیا ہے۔پانچ برسوں کے بہترین ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر پورا ہریانہ آج بی جے پی کے ساتھ ہے۔'
وزیراعظم نے کہا کہ 'ہریانہ میں گزشتہ پانچ برسوں میں خاندان پرستی اور رشوت خوری جیسی بدعنوانی پر سخت حملہ کیا گیا۔ سرکاری ملازمت میں بندر بانٹ جیسی غلط روایتوں کو ختم کیا گیا۔ ان پانچ برسوں میں بے روزگار نوجوانوں کے ہنر سے لے کر ان کو فراہم کی جانے والی مدد میں اضافہ کیا گیا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کسان سمان ندھی کا فائدہ ملک کے ہر کسان خاندان کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔حکومت کی بنتے ہی اسے نافذ بھی کردیا گیا۔تمام ملک میں ابھی تک اس منصوبے کے تحت 7 کروڑ سے زائد کسان خاندان کو فائدہ مل چکا ہے۔
مودی نے کہا کہ ہماری حکومت نے ایک اور وعدہ کیا ہے، جس میں بڑے پیمانے پر کام کو شروع کیا گیا ہے۔سال 2024 تک جل جیون مشن کے ذریعہ گھر میں پانی پہنچایا جائے گا۔جس کے لیےپورا ملک متحد ہوچکا ہے۔ہریانہ بھی اس میں جوش و خروش سے حصہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا اس بار پارلیمنٹ کے اجلاس میں متعدد بل منظور ہوگئے ہیں۔گزشتہ چھ دہائیوں سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اتنا کام نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کے اعتماد کی طاقت سے ہی زرعت سے لے کر قوم کی حفاظت سے متعلق حکومت فیصلہ لینے میں کامیاب رہی ہے۔دہشت گردی سے مقابلہ کرنا، مسلم خواتین کے حقوق کی حفاظت اور ہمارے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کے لیے مزید قوانین کی تشکیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہریانہ کا دورہ بھی تب کررہا ہوں جب مرکز میں بی جے پی اور این ڈی اے کے مدت کار کے 100 دن مکمل ہورہے ہیں۔یہ 100 دن ترقی اور اعتماد کے رہیں ہیں۔ یہ 100 دن فیصلہ، وفاداری اور نیک نیت کے رہیں ہیں۔
مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں روہتک میں تقریبا 600 غریب خاندانوں کو گھر بی دیے گئے ہیں۔ساتھ ہی ایک میگا فوڈ پارک کی سنگ بنیاد بھی رکھی گئی۔