اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ: دیا جلانے کے ساتھ ساتھ آتش بازی بھی - کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشان

ضلع پنچکولہ میں لوگوں نے گھروں میں دیا جلانے کے ساتھ ساتھ پٹاخے بھی پھوڑے۔ وزیراعظم مودی نے لوگوں سے صرف دیپ جلانے کو کہا تھا، لیکن یہاں تو لوگوں نے دیوالی منائی۔

ہریانہ: لوگوں دیا جلانے کے ساتھ ساتھ پٹاخے بھی چھوڑے
ہریانہ: لوگوں دیا جلانے کے ساتھ ساتھ پٹاخے بھی چھوڑے

By

Published : Apr 6, 2020, 1:32 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے لوگوں سے ان لوگوں کی زندگی کو روشن کرنے کے لیے دیا جلانے کو کہا تھا جو اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ پریشان ہیں۔ وہیں لوگوں نے دیا کے ساتھ ساتھ پٹاخے بھی چھوڑے۔ وہیں کئی گھروں میں لوگوں نے برتن بھی بجائے۔

ایسا ہی معاملہ ریاست ہریانہ کے دارالحکومت چنڈی گڑھ سے ملحق پنچکولہ میں بھی دیکھنے کو ملا۔ پنچکولہ میں لوگوں نے وزیر اعظم مودی کی اپیل پر دیا، ٹارچ اور موبائلز کے فلیش لائٹ جلائے۔ اس کے ساتھ جم کر پٹاخے بھی چھوڑیں۔ لوگ مکمل طور پر بھول گئے کہ اس سے آلودگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ پچھلے کچھ دنوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے آلودگی کی کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے لوگوں کے جوش و جذبے کے لیے دیئے، لیمپ اور ٹارچ جلانے کی اپیل کی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ ملک کے عوام کو کہا تھا کہ 5 اپریل کو رات 9 بجے سے 9 منٹ تک اپنے اپنے گھروں کی بتیاں بجھا کر دیا جلائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details