اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاکستانی ہندؤوں کی شہریت کا مسئلہ

پاکستان سے پناہ کی فریاد لے کر آئے وہ پاکستانی ہندو پر سکون ہیں جنہیں بھارت کی شہریت مل گئی ہے اور وہ اس انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔

By

Published : Apr 25, 2019, 7:43 PM IST


وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے دو انتخابی اجلاس میں تارکین ہندؤوں کے مسائل کو اٹھایا اور کہا کہ وہ ان کی شہریت کے لیے کوشش کریں گے۔

وہیں کانگریس پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے ان پناہ گزینوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

پاکستان سے آئے ہندؤوں کے لیے آواز اٹھانے والے سیمانت لوک سنگٹھن کے مطابق راجستھان میں ایسے 35 ہزار لوگ ہیں جو بھارت کی شہریت کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔

شہریت سے محروم ان ہندؤوں کا ایک بڑا حصہ جودھ پور، بیکانیر، جالور اور ہریانہ میں مقیم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details