اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: العافیہ ضلع سول ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح - ضلع نوح کا آکسیجن پلانٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایمس سے مختلف ریاستوں میں لگائے گئے 35 آکسیجن پلانٹس عوام کے لیے وقف کیے اور آن لائن موڈ کے ذریعے قوم سے خطاب کیا۔ ان آکسیجن پلانٹس میں ضلع نوح کا آکسیجن پلانٹ بھی شامل ہے جو کہ میوات کے باشندوں کے لیے تحفہ ہے۔

میوات: العافیہ ضلع سول ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح
میوات: العافیہ ضلع سول ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

By

Published : Oct 9, 2021, 3:25 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے العافیہ اسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر اور ہریانہ وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر چودھری ذاکر حسین نے بطور مہمان خصوصی العافیہ اسپتال مانڈی کھیڑا میں پی ایم کیئر فنڈ کے ذریعہ قائم کردہ پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

میوات: العافیہ ضلع سول ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایمس سے مختلف ریاستوں میں لگائے گئے 35 آکسیجن پلانٹس عوام کے لیے وقف کیے اور آن لائن موڈ کے ذریعے قوم سے خطاب کیا۔ ان آکسیجن پلانٹس میں ضلع نوح کا آکسیجن پلانٹ بھی شامل رہا جو کہ میوات کے باشندوں کے لیے تحفہ ہے۔

اس موقع پر چودھری ذاکر حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں کورونا بحران کے دوران حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ محاذ سنبھالا اور ہر ضروری وسائل کو متحرک کرنے کے لیے دن رات ایک کیا۔ یہ ہمارے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں ہمارے نوح ضلع کے العافیہ سول اسپتال میں قائم آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اس کے ساتھ آج ملک کے تمام اضلاع میں آکسیجن پلانٹس شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع نوح کے العافیہ اسپتال میں پی ایم کیئر فنڈ کے تحت لگائے گئے آکسیجن پلانٹ سے ایک منٹ میں 500 لیٹر آکسیجن دستیاب ہوگی۔ یہ بیک وقت 50 مریضوں کو آکسیجن کی مسلسل سپلائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے کشمیری اقلیتوں کے قتل کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل

اس موقع پر ہسپتال کے سی ایم او شری جے پرکاش، ڈاکٹر سریندر یادو، ڈاکٹر اروند ایس ایم او، ڈاکٹر پروین راج تنویر ضلع جنرل سکریٹری، شیو کمار آریہ بنٹی ضلع سکریٹری، جگن سنگھ کونسلر، سماجی کارکن سنجے گرگ بٹو سمیت متعدد افراد موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details