اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہماری زمین ہماری ذمہ داری' عنوان سے پروگرام کا انعقاد - آلودگی کو کم کرنے اور زمین کو بچانے کے لیے پروگرام کی خبر

ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں آلودگی کو کم کرنے اور زمین کو بچانے کے لیے میوات انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل میں 'ہماری زمین ہماری ذمہ داری' عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

'ہماری زمین ہماری ذمہ داری' عنوان سے پروگرام کا انعقاد

By

Published : Nov 17, 2019, 5:01 AM IST

تعلیم کے چراغ سے ہی مستقبل روشن ہوگا۔ قوم، سماج، ریاست اور ملک کی ترقی کے لیے تعلیم کافی اہم ہے۔ 'ہماری زمین ہماری ذمہ داری' عنوان کے تحت چل رہے سیمینار کے دوسرے سیشن میں نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

'ہماری زمین ہماری ذمہ داری' عنوان سے پروگرام کا انعقاد

کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر وسیم اکرم نے ان کا استقبال کیا۔
اس کے بعد کانگریسی رہنما آفتاب احمد نے پودھا لگا کر آب و ہوا کو درست کرنے کا پیغام دیا۔آلودگی کو ختم کرنے کا پیغام دیا۔ میوات انجینئرنگ کالج کے ہاسٹل میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

یاد دلادیں کہ جب کانگریس کی حکومت تھی تو اس وقت آفتاب احمد کی کوششوں سے ہی یہ ہوسٹل تعمیر کیا گیا تھا۔
پروگرام کی نظامت کر رہے سکریٹری سمیر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے پوئے کہا کہ اس وقت ملک کی آب و ہوا بہت زیادہ خراب ہے اور دنیا میں امن و سکون بھی نہیں ہے۔ اس لیے ہم لوگ اس کے لیے مہم چلائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details