اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوح (میوات) : قریب 40 دن بعد بازار کھلا، زندگی معمول پر لوٹنے لگی

ریاست ہریانہ کے اورینج زون ضلع نوح میں چند شرائط کے ساتھ بازاروں کو کھولنے کی اجازت مل گئی ہے۔

زندگی معمول پر لوٹنے لگی
زندگی معمول پر لوٹنے لگی

By

Published : May 7, 2020, 10:28 PM IST

ضلع مجسٹریٹ کی ہدایات پر طاق جفت کے قانون کے ساتھ دوکانیں صبح سات بجے سے ایک بجے تک کھلی رکھی جائیں گی۔

اس دوران لاک ڈاؤن کے ضوابط کی خلاف ورزی بھی دیکھی گئی۔جسے کنٹرول کرنے کے لیے بازار میں پولس بھی تعینات رہی۔

بازاروں میں کورونا وائرس کے تئیں اور ضلع انتظامیہ کی ہدایات کی منادی بھی کرائی جاتی رہی۔ آج جیسے ہی دوکانیں کھولنے کی مہلت ملی اس کے ساتھ سبھی طرح کی دوکانیں کھل گئیں۔

ای ٹی وی بھارت نے شہر نوح (میوات) میں دوکانداروں سے بات کی۔

زندگی معمول پر لوٹنے لگی

دوکانداروں نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات صحیح ہیں انہیں نافذ بھی کیا جا رہا ہے۔لیکن دیہات کے لوگ خریداری کرنے آتے ہیں تو کبھی کبھی وہ سوشل ڈسٹنس، ماسک لگانے جیسی ہدایات پر بھی عمل نہیں کرتے۔

نوح کے ضلع مجسٹریٹ پنکج یادو کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق بازار میں بھیڑ بالکل بھی نہیں ہونے دی جا سکتی ہے۔ دوکان داروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خریدار سے مناسب دوری بنا کر رکھیں، دوکان داروں کو دستانے پہننا ضروری قرار دیا ہے۔

ضلع کے ہر دوکاندار کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ایک دوکان پر ایک وقت میں پانچ سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ ہوں۔ گاڑی دوکان کے آگے نہ کھڑی کرنے دیں۔ ہوٹل وغیرہ نہیں کھولی جا سکتی البتہ ہوم ڈلیوری کے لیے خدمات لی جا سکتی ہیں، بہر کیف نوح میوات شہر میں قریب چالیس دن بعد لوگ خریداری کرتے دکھائی دئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details