نوح: ہریانہ کے نوح ضلع میں پیر کو وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی برج منڈل یاترا کے دوران دو فرقوں کے درمیان تشدد میں اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تشدد کے خلاف آج مانیسر میں ہندو تنظیموں نے پنچایت بلائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وشو ہندو پریشد نے بھی پانی پت میں بند کی کال دی ہے۔ اس تشدد میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ امن و امان کے پیش نظر ہریانہ کے آٹھ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ نوح، پلوال، فرید آباد، ریواڑی، گروگرام، مہندر گڑھ، سونی پت اور پانی پت اضلاع شامل ہیں۔ تاہم گروگرام اور ریواڑی کو چھوڑ کر بیشتر علاقوں میں منگل کو حالات معمول پر رہے۔ وہیں تشدد کے پیش نظر ضلع نوح میں انٹرنیٹ خدمات کو اگلے احکامات تک معطل کر دیا گیا ہے۔
اب تک چھ لوگوں کی موت
ہریانہ کے سی ایم منوہر لال نے کہا کہ نوح تشدد میں اب تک چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں میں 2 ہوم گارڈ کے جوان اور 4 عام شہری ہیں۔ اس کے علاوہ کئی زخمیوں کو نلہڑ اور قرب و جوار ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ تشدد پر قابو پانے کے لیے ہریانہ پولیس کے 30 یونٹ اور نیم فوجی دستوں کی 20 یونٹیں فساد زدہ علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں۔ اس میں سے 14 یونٹ نوح، 3 پلوال، 2 فرید آباد اور ایک گروگرام میں تعینات کی گئی ہیں۔
اب تک 116 لوگ گرفتار
سی ایم منوہر لال نے کہا کہ سازش کرنے والوں کی مسلسل شناخت کی جا رہی ہے۔ نوح تشدد میں اب تک کل 116 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کسی بھی قصوروار یا سازشی کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے پولیس ریمانڈ پر پوچھ گچھ کی جائے گی تاکہ تشدد میں ملوث مزید افراد کو گرفتار کیا جاسکے۔ سی ایم منوہر لال نے کہا کہ فی الحال نوح اور آس پاس کے علاقوں میں حالات معمول پر ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ منوہر لال نے عوام سے امن اور بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔تشدد میں ہلاک ہونے والے 6 افراد میں 2 پولیس اہلکار اور 4 عام آدمی شامل ہیں۔
ہوم گارڈ کے ہلاک جوانوں کے خاندان کو 57 لاکھ کا معاوضہ
تشدد میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد میں دو پولیس اہلکار اور تین عام آدمی شامل ہیں۔ دو ہوم گارڈ اس وقت مارے گئے جب پولیس کی ایک ٹیم سکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے گروگرام سے نوح جا رہی تھی۔ پیر کو تشدد کے بعد منگل کو گروگرام کے ایک ڈھابے میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اسی دوران ریواڑی میں کچھ نامعلوم لوگوں نے ایک مخصوص برادری کی کچی بستیوں کو آگ لگا دی۔ گروگرام پولیس نے تشدد میں مارے گئے دو ہوم گارڈ جوانوں کے اہل خانہ کو 57 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
اب تک 44 ایف آئی آر درج