ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں کورونا وائرس کے دو نئے مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ضلع میں کورونا وائرس کا خوف مزید بڑھ گیا ہے۔
دونوں کیسز کا تعلق نوح ضلع کے نحند پور اہیر اور اہیر ڈھانی گاؤں سے ہے۔ محکمہ صحت کے طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ' ضلع میں کووڈ-19 سے کل مریضوں کی تعداد اب 72 ہوگئی ہے'۔
بہرحال اچھی بات یہ ہے کہ ان 72 کورونا متاثریں میں سے 65 مریض صحت یاب ہو کر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔
ضلع میں آج آنے والے دو نئے کیسز سمیت 7 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔ جن میں سے دو مریضوں کو نلہر میڈیکل کالج، دو مریضوں کو العافیہ مانڈی کھیڑا ہسپتال اور تین مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔