ابھے سنگھ چوٹالہ نے کہا کہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے زرعی قوانین کی وجہ سے کسان ابھی بھی دھرنے پر بیٹھے ہیں ۔تاہم بی جے پی رہنما جشن منانے میں مصروف ہیں۔ لیکن وقت آنے پر ملک کی عوام بی جے پی سے حساب ضرور لے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی انتخابات کے وقت عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی ہے ۔کسانوں ،مزدوروں،تاجروں اور نوجوانوں میں بی جے پی کے خلاف زبردست غم و غصہ ہے۔
کارکنان کی میٹنگ میں موجود سینکڑوں مرد و خواتین کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میوات خطہ ان کا کنبہ ہے ۔ پہلے ہی ان کے والد اوم پرکاش چوٹالہ اور دادا چودھری دیوی لال نے میوات کے لئے بہت سے کام کئے تھے۔
اس دوران انہوں نے پارٹی کارکنان سے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے ضلعی سطح ، بلاک سطح کے ساتھ ساتھ گاؤں کی سطح اور وارڈ سطح پر بھی کام کرنے کی اپیل کی۔