ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ببجلی محکمہ ڈفالٹروں پر مہم کے تحت سخت کاروائی کی جا رہی ہے، اس مہم میں بجلی بل کو نہیں بھرنے والے ڈیفالٹروں کے کنیکشن کاٹے جا رہے ہیں اور اب تک تقریباً 150 لوگوں کے کنیکشن کاٹے جا چکے ہیں۔
اس سلسے میں بجلی کارپوریشن نوح کے ایس ڈی او پرمود کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دراصل نوح میں 5000 ڈیفالٹر ہیں جن پر نگم کا 10 کروڑ روپئے بقایا ہے۔
اسی بڑی رقم کو ریکور کرنے کیلئے نگم نے کمر کس لی ہے۔ محکمہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں ٹیم بناکر تیزی سے کنیکشن کاٹے جا رہے ہیں۔