ہریانہ اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کی مخلوط حکومت کے خلاف کانگریس کی طرف سے لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد بدھ کے روز ناکام ہوگئی۔
ایوان میں کانگریس کی تحریک عدم اعتماد کی کو عددی طاقت کی بنیاد پر پہلے سے ہی کمزور سمجھا جارہا تھا۔
ایوان میں کانگریس ممبروں کی تعداد 30 ہے اور ووٹنگ کے دوران اس کے تمام ممبران ایوان میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ دو آزاد ممبران اسمبلی سومگیر سانگوان اور بلراج کنڈو نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیا۔