اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوح شہر کے اے ٹی ایم عوام کا منہ چڑھارہے ہیں - heat

ایک طرف جہاں ملک کو ڈیجیٹل انڈیا بنانے کی بات کہی جارہی ہے تو دوسری جانب ہریانہ کے ضلع نوح میں لوگوں کی ضرورت بن چکی اے ٹی ایم مشینیں اکثر ناکارہ ہوچکی ہیں۔

نوح شہر کے اے ٹی ایم

By

Published : Jun 12, 2019, 4:23 AM IST

یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات کسی بھی اے ٹی ایم میں نقدی نہیں ہوتی جس سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم ضلع کے مختلف اے ٹی ایم کے پاس پہنچی تو یہ بات کھل کر سامنے آئی کئی ایم ٹی ایم کیبن میں اے سی نہیں نصب کی گئی ہے۔

اے ٹی ایم کے چوکیداروں کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے یہ مشینیں بند ہو جاتی ہیں اور اس صورتحال میں اے ٹیم میں نقدی ہونے کے باوجود پیسے نہیں نکل پاتے۔

نوح شہر کے اے ٹی ایم

ایک اے ٹی ایم پر تعینات گارڈ نے بتایا کہ اتنی شدید گرمی کے باوجود انہیں رات میں بنا اے سی کے کیبن کے ڈیوٹی پر رہنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ کیبن کے اندر اے سی ضرور نصب کی جائیں تاکہ مشینیں خراب نہ ہوں اور نہ ہی شدید گرمی سے کسی کو پریشانی ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details