اردو

urdu

By

Published : Dec 31, 2021, 10:21 AM IST

ETV Bharat / state

Haryana CM Khattar on Namaz: 'نماز کو طاقت کا مظاہرہ نہیں بنانا چاہیے'

ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے نماز پر ایک بار پھر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ' نماز کو صرف طاقت کا مظاہرہ نہیں بنانا چاہیے'۔ Haryana CM Khattar said Namaz should not Become Show of Strength واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی منوہر لال کھٹر نے گروگرام میں کھلے میں نماز پڑھنے کو لے کر چل رہے تنازعہ پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کھلے میں نماز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔Haryana CM Khattar on Namaz

وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ

ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ نماز کو ' طاقت کا مظاہرہ' کرنے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہیے۔ Haryana CM Khattar said Namaz should not Become Show of Strength اس دوران انہوں نے شہر پٹودی میں کرسمس کی تقریبات میں رکاوٹ پیدا کیے جانے کو ' بدقسمتی' قرار دیا۔ CM Khattar on Christmas interrupted in Pataudi

ہریانہ کے وزیراعلیٰ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہندو گروپ گڑگاؤں میں عوامی مقامات پر مسلمانوں کی نماز کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انڈین ویمن پریس کارپوریشن کے ارکان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کھٹر نے کہا، "عوامی مقامات پر نماز پڑھنا نامناسب ہے۔ نماز کو نماز ہی رہنا چاہئے اور اسے طاقت کا مظاہرہ کرنے کا ذریعہ نہیں بنانا چاہئے۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام لوگ عبادت اور دعا کرنے کے لیے آزاد ہیں لیکن یہ مخصوص جگہوں پر ہونا چاہیے اور اگر اس پر کوئی اختلاف ہے تو مختلف مذاہب کے لوگ مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرکے اسے حل کریں۔ واضح رہے کہ منوہر لال کھٹر نے اس سے پہلے بھی گروگرام میں کھلے میں نماز پڑھنے کو لے کر چل رہے تنازع پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کھلے میں نماز کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے پر ضلع انتظامیہ کو پہلے ہی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ نے جہاں مسلم کمیونٹی کے لوگوں کے لیے جگہ تعین کی گئی وہاں نماز پڑھیں، کھلے میں نماز پڑھنا بالکل غلط ہے اور انتظامیہ اس پر پوری طرح سخت ہے۔ Haryana CM Khattar on Namaz

پٹودی میں کچھ دائیں بازوں کے نوجوانوں کی جانب سے مبینہ طور پر کرسمس کی تقریبات میں خلل پیدا کیے جانے کے واقعہ پر جب کھٹر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ' یہ ایک بدقسمتی ہے۔ ایسے واقعات کی حمایت کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی ہے۔ ایسے کسی تقریب میں خلل پیدا کرنا درست نہیں ہے۔

کسانوں کے احتجاج پر کھٹر نے کہا کہ احتجاج شروع کرنے والوں اور اس کی حمایت کرنے والوں میں فرق کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس کے پیچھے سیاسی عزائم رکھنے والے لوگ تھے۔

کھٹر نے کہا، "جن لوگوں نے احتجاج شروع کیا وہ خود کو کسان لیڈر کہتے ہیں، لیکن ان کے سیاسی عزائم ہیں۔ ان میں گرنام سنگھ چڈونی جیسے لوگ ہیں، جو پہلے الیکشن لڑ چکے ہیں۔اس بار بھی انہوں نے کہا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details