میوات: کورونا وبا نے جہاں مسلمانوں کے عید کو بے رنگ کر دیا، وہیں اب عید الاضحی بھی بے رنگ ہوتا نظر آرہا ہے، میوات کے مالب گاؤں کی تاریخی عیدگاہ عید الاضحی کی نماز کے لئے سج دھج کر تیار ہے۔ علاقے کے عوام بھی پھیکی عید ہونے کے سبب عید الاضحی کی تیاری جوش و خروش سے کر رہے تھے۔ لیکن کورونا وبا میں اضافے کے سبب ایک بار پھر اس تاریخی عیدگاہ میں صرف گاؤں کے لوگ ہی نماز ادا کر سکیں گے ۔
میوات : عوام عیدگاہ میں نماز ادا کرنے سے محروم - Eid prayers look good in the Eidgah
کورونا وبا نے جہاں مسلمانوں کے عید کو بے رنگ کر دیا، وہیں اب عید الاضحی بھی بے رنگ ہوتا نظر آرہا ہے, اس وائرس میں اضافے کے سبب عوام ایک بار پھر عید گاہ میں نماز ادا کرنے سے محروم رہے گی۔
میوات : عوام عیدگاہ میں نماز ادا کرنے سے محروم
مالب گاؤں کے رہنے والے وحید کہتے ہیں کہ 'عیدگاہ میں نماز تو ادا کی جائے گی لیکن یہاں گاؤں کے کچھ لوگ ہی شامل ہوں گے ۔ وہیں گاؤں کے نوجوانوں کا کہنا ہےکہ عید کی نماز تو عیدگاہ میں اچھی لگتی ہے ۔اس کے بنا لطف کہا آتا ہے