اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: مانسون کی آمد، بھاری بارش جاری - گجرات: مان سون کی آمد

ریاست گجرات میں اس کی آمد کا معمول کا وقت جون کے دوسرے ہفتے میں سمجھا جاتا ہے اور اس لحاظ سے یہ بالکل وقت سے اس مغربی ریاست میں پہنچا ہے۔

گجرات: مان سون کی آمد، بھاری بارش جاری
گجرات: مان سون کی آمد، بھاری بارش جاری

By

Published : Jun 14, 2020, 11:07 PM IST

ویسے مانسون کی آمد سے پہلے ہی ریاست میں گزشتہ ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت سے بارش کا دور جاری ہے۔ موسمیات مرکز کے احمد آباد آفس کی جانب سے جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ اگلے چار دنوں تک جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے کئی مقامات پر بھاری سے زبردست بھاری بارش ہوگی۔

آج بھی احمد آباد سمیت کئی اضلاع میں ایسی بارش ہو رہی ہے۔ صبح چھ بجے سے دوپہر بعد چار بجے تک ریاست کے کل تقریبا ڈھائی سو سے زیادہ تعلقہ میں سے 115 میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ 96 ملی میٹر بارش احمد آباد ضلع کے دھولیا تعلقہ میں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال مانسون کچھ تاخیر سے گجرات پہنچا تھا۔ گزشتہ سال یہ 25 جون کو اور 2018 میں 22 جون کو آیا۔ سال 2017 میں یہ 12 جون کو گجرات پہنچا تھا حانکہ تاخیر سے آمد کے باوجود گزشتہ سال ریکارڈ 141.58 فیصد بارش ہوئی تھی جو گزشتہ سات سال کی سب سے زیادہ تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details