ریاست ہریانہ کے گروگرام میں عیدالاضحیٰ سے ایک دن قبل گھاسیڑا گاؤں کے رہائشی لقمان کے ساتھ ماب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے بعد گھاسیڑا گاؤں کے ہی دو نوجوانوں کے ساتھ گروگرام کے کھٹولہ گاؤں میں دھوکہ سے بلا کر مار پیٹ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
گروگرام میں ماب لنچنگ کے متاثرین سے بات چیت اس سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت نے گھاسیڑا گاؤں پہنچ کر متاثرہ ناصر اور مرسلین سے بات کی ہے۔
متاثرہ شخص ناصر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'کھٹولہ گاؤں کے آدیش اور دلباغ سے وہ کئی بار دودھ کی بھینس لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے ہمیں تین دن مسلسل فون کیا اور بھینس لے جانے کو کہا، ہم جب وہاں پہنچے تو ہمیں جنگل میں لے جا کر بری طرح سے مارا پیٹا گیا۔'
یہ بھی پڑھیں: پیغمبرِ اسلام کی شان میں نازیبا بیان کے خلاف احتجاج
انہوں نے مزید بتایا کہ 'جب انہیں پیٹا جا رہا تھا وہ لوگ ان سے کہہ رہے تھے کہ ہمارے لوگوں کو تم گرفتار کراتے ہو تم کو سبق سکھائیں گے اور پاکستان بھیجیں گے۔'