گزشتہ ماہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر دہلی اور ایران کلچر ہاؤس کے زیر اہتمام کل ہند مسابقہ منعقد کیا گیا تھا جس میں ریاست ہریانہ کے خطے میوات کے رہنے والے محمد فہیم بن شبیر نے اول مقام حاصل کیا۔
اس حوالے سے مولانا احمد ندوی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ان کے بھتیجے محمد فہیم نے قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ حدر میں میوات کے کُہُکبان گاؤں کے رہنے والے محمد خالد نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور کل ملا کر میوات سے چار طلبا نے پوزیشن حاصل کی ہیں۔