دہلی میں منعقد بینچ پریس اور ڈیڈ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں میوات کے تین نوجوانوں نے میڈلز حاصل کئے۔
ویٹ لفٹنگ میں میوات کے نوجوانوں کی بہتر کارکردگی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان انجم پٹواری، محمد علی جان اور طاہر نے اپنے اپنے زمروں میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔
انجم پٹواری نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 'میوات کے نوجوانوں کو اب اسپورٹس میں آگے آنا چاہیے ان کے پاس قابلیت کی کمی نہیں ہے بس انہیں تراشنے کی ضرورت ہے۔
انجم نے کہا کہ 'انہیں بے حد خوشی ہے کہ میوات کا نام روشن کرنے کا موقع ملا اور خوش قسمتی سے وہ کامیاب بھی ہوئے۔
محمد علی جان، جو میوات کے خواجہ علی کلاں گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں نے بتایا کہ کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی کارکردگی اتنی بہتر ہوگی لیکن جب اعلان ہوا تو ان کی اور ان کے ساتھ پہنچے نوجوانوں کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
انجم پٹواری نے 83 کلوگرام ماسٹر کیٹیگری میں، محمد علی جان نے 83 کلوگرام سینئر کٹیگری اور طاہر نے 73 کلوگرام ویٹ کٹیگری میں حصہ لیا تھا۔
علی جان کے بڑے بھائی مشتاق احمد نے بتایا کہ وہ پہلے سے پر امید تھے کہ ان کا بھائی کوئی نہ کوئی پوزیشن ضرور حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ میوات میں اسپورٹس کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے وہ اپنے بھائیوں کی ہر طریقے سے مدد کرتے ہیں۔