اردو

urdu

ETV Bharat / state

حج 2020: کینسلیشن فارم کے اجرا سے عازمین حج مایوس

سن 2020 میں حج کے مقدس سفر پر جانے والے عازمین کی جانب سے حج کی تیاریاں تقریباً مکمل کرلی گئی تھیں لیکن دنیا میں کورونا وائرس نے دستک دی اور ساری تیاریوں پر پانی پھر گیا۔

حج 2020:
حج 2020:

By

Published : Jun 7, 2020, 10:53 AM IST

حج کی تیاریوں میں پیش پیش رہنے والے رضاکار حاجی عثمان بھادس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ معمول کے مطابق ہی تھا لیکن عالمی وبا کے چلتے اب شاید امسال سفر حج ممکن نہیں ہے۔ سعودی حکومت صحت کے معاملے میں کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتی اس لیے ایسا لگتا ہے کہ بہت کم لوگ ہی سفر حج پر روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج شاید رقم واپسی کے لیے کینسلیشن فارم بھرنے میں دلچسپی نہیں لیں گے وہ آخر تک امید رکھیں گے۔

منزل کی جستجو میں میرا کارواں تو ہے

اس مرتبہ وزارت خارجہ کی جانب سے حاجیوں کی خدمت کے لیے ماسٹر شفیع محمد جانے والے تھے لیکن وہ بھی شاید اب نہ جا سکیں انہیں ابھی اس خبر سے کافی دکھ پہنچا ہے۔

انہوں نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ منزل ملے نہ ملے مجھے اس کا غم نہیں، منزل کی جستجو میں میرا کارواں تو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پھر بھی امید ہے کچھ لوگ تو ضرور سفر حج پر جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details