ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں تقررات اور ٹرانسفر کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اسی ضمن میں نئے سٹی مجسٹریٹ جے پرکاش نے آج اپنے نئے عہدے کا جائزہ لیتے ہوئے چارج حاصل کرلیا ہے ۔ وہیں پر دوسری طرف سابق سٹی مجسٹریٹ گجیندر سنگھ نے ڈپٹی سی ای او ایم ڈی اے کا عہدہ سنبھالا ہے ۔اس مناسبت سے سابق سٹی مجسٹریٹ گجیندر سنگھ کے ٹرنسفر پر آج ضلع سیکرٹریٹ میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں نو تقر کردہ سٹی مجسٹریٹ جے پرکاش اور ڈپٹی سی ای او ایم ڈی اے گجیندر سنگھ کا گلدستہ دیکر استقبال کیا گیا۔
میوات : نوح کے نئے سٹی مجسٹریٹ جے پرکاش نے اپنا عہدہ سنبھالا - urdu khabar
نوح کے نئے سٹی مجسٹریٹ جے پرکاش نے آج اپنے نئے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔ دوسری جانب سابق سٹی مجسٹریٹ گجیندر سنگھ نے بھی ڈپٹی سی ای او ایم ڈی اے کا عہدہ سنبھالا ہے۔
نئے تقرّر کردہ سٹی مجسٹریٹ جے پرکاش نے اپنا عہدہ سنبھالا
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دھریندر کھڑگٹا نے کہا کہ سٹی مجسٹریٹ رہے گجیندر سنگھ کی یہ الوداعی تقریب نہیں بلکہ استقبالیہ تقریب ہے۔ وہ ایک بہترین آفیسر ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کبھی بھی کام کو بوجھ محسوس نہیں کیا اور نہ ہی ورک لوڈ سے وہ ذرا بھی پریشان ہوئے۔ دوسری طرف جے پرکاش کی نوح میں یہ پہلی پوسٹنگ ہے۔ وہ 2020 بیچ کے ایچ سی ایس آفیسر ہیں۔