آفتاب احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو آج ہم آزادی فضأ میں سانس لیتے ہیں وہ انہیں بہادر مجاہدین آزادی کی قربانی کا نتیجہ ہے جنہوں نے ملک اور ملک کے لوگوں کی خاطر اپنی جانوں کو بھی قربان کر دیا۔
میوات میں جشنِ یومِ آزادی منایا گیا - independence day
ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے شہیدی پارک میں رکن اسمبلی آفتاب احمد نے یوم آزادی کے موقع شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
image
رکن اسمبلی آفتاب احمد نے کہا کہ 'میوات خطے میں بھی لوگوں نے جنگ آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا آج انہیں یاد کرنے کا دن ہے۔ ہمیں عزم کرتے ہیں کہ جو ہمارے آباؤ اجداد نے ملک و ملت کی تعمیر کا خواب دیکھا تھا اسے ہم پورا کریں گے'۔