اردو

urdu

By

Published : Jun 13, 2021, 4:44 AM IST

ETV Bharat / state

میوات : آصف قتل معاملے میں اہل خانہ کی مختلف سماجی تنظیموں سے میٹنگ

اس معاملے میں پولس نے حال ہی میں چار ملزمین کو بے قصور قرار دے دیا ہے۔ ان ملزمین کا معاملہ عدالت میں ہے۔

آصف قتل معاملے میں اہل خانہ کی مختلف سماجی تنظیموں سے میٹنگ
آصف قتل معاملے میں اہل خانہ کی مختلف سماجی تنظیموں سے میٹنگ

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں آصف قتل معاملے میں اہل خانہ نے مختلف سماجی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کی ہے اور مرحوم آصف کو انصاف دلانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

اس معاملے میں پولس نے حال ہی میں چار ملزمین کو بے قصور قرار دے دیا ہے۔ ان ملزمین کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالت کبھی بھی انکو بری کر سکتی ہے۔ اب تک پولس نے آصف قتل معاملے میں 13 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں سے 4 کو بے قصور قرار دیا ہے۔

آصف قتل معاملے میں اہل خانہ کی مختلف سماجی تنظیموں سے میٹنگ

جن 6 اہم ملزمین کو شروعات میں گرفتار کیا تھا ان میں سے بھی پولیس نے 3 ملزموں کو بے گناہ مانا ہے۔ اسی سلسلے میں آج مقتول آصف کے اہل خانہ کی طرف سے ضلع نوح کے گاندھی پارک میں ایک میٹنگ نما پنچایت کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کچھ سماجی تنظیموں کے ساتھ ساتھ میوات کے عوام بھی شریک تھے۔

میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پولس ایک ہفتہ کے اندر ان چار ملزموں کو گرفتار کرے اور اگر انہیں بے قصور مان کر چھوڑا جا رہا ہے تو وہ دوبارہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ باقی ملزموں کو بھی گرفتار کیا جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ایک بڑی پنچایت کا انعقاد ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details