قدیم دینی درسگاہ معین الاسلام بڑا مدرسہ کے مہتمم مفتی زاہد نے ریاست کی عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر گھر میں عید کی نماز کریں۔
محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور نا گزیر حالات میں ہی گھروں سے نکلیں میوات کے لوگ ضرورت کے بغیر گاؤں سے شہر نہیں آئیں۔
انہوں نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ عید کے مبارک موقع پر دعا کریں کہ ہمارا ملک کو جلد اس کورونا نامی وبا سے نجات ملے۔
مزید پڑھیں:
وہیں دوسری طرف ڈپٹی کمشنر دھریندر کھڑگٹا نے بھی ضلع کے لوگوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔ علماء کرام نے بھی سماجی دوری کے ساتھ عید منانے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں کو کورونا سے بچنے کے لئے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر گلے ملنے سے گریز کریں۔