منوہر لال کھٹر مقننہ پارٹی کے رہنما منتخب - پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ بھی شامل
ریاست ہریانہ کی دارالحکومت چنڈی گڑھ میں بی جے پی پارٹی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔ جس میں منوہر لال کھٹر کو مقننہ پارٹی کے رہنما کی حیثیت سے منتخب کیا گیا، مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے انہیں مبارک باد پیش کی۔
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد جے پی پارٹی اراکین کی میٹنگ چنڈی گڑھ میں منعقد ہوئی جس میں منوہر لال کھٹر کو مقننہ پارٹی کے رہنما کی حیثیت سے منتخب کیا گیا جس پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد اور پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے انہیں مبارک باد دی۔
ارون سنگھ نے کہا کہ اس اجلاس کے بعد ہم گورنر سے مل کر حکومت سازی کا دعوی پیش کریں گے۔
ہریانہ کے سابق وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ریاست میں دوبارہ حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے سے پہلے آج پارٹی کے عارضی صدر جگت پرکاش نڈا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے کل دیر رات پارٹی صدر امت شاہ اور دیگر رہنماوں کے ساتھ ملاقات کرکے ہریانہ میں حکومت سازی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔