اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کی ریلی میں کھٹر مخالف نعرے - mewat

ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں وزیراعلی منوہر لال کھٹّر نے 'وجئے سنکلپ ریلی' میں راؤ اندرجیت کی حمایت کی۔

کھٹر کی راؤ اندرجیت کی حمایت

By

Published : Apr 17, 2019, 10:40 AM IST

راؤ اندرجیت بی جے پی کے ٹکٹ سے گڑگاوں پارلیمانی حلقہ سے امیدوار ہیں۔ وزیراعلی منوہر لال کھٹر اپنی ریلی کے دوران بی جے پی کو مرکز میں دوبارہ لانے کے لئے اپنی حکومت کی کامیابیوں کو شمار کرا رہے تھے۔

متعلقہ ویڈیو
منوہر لال کھٹّر جس وقت تقریر کر رہے تھے اسی وقت کچھ نوجوان بینر لے کر نعرے بازی کرنے لگے، نوجوانوں کو پولیس کی بھرتی میں دی گئی رعایت کے غلط پر اعتراض تھا جس کے بعد وزیر اعلی کو دوران تقریر ہی صفائی دینی۔

وجئے سنکلپ ریلی میں یوں تو گاڑیوں کی تعداد کافی زیادہ تھی تاہم پھر بھی جلسہ گاہ میں پیچھے کی کرسیاں خالی پڑی تھی۔

یاد رہے کہ اپنے گذشتہ ریلی میں وزیر اعلی نے میوات کو یونیورسٹی دیے جانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس ریلی میں وزیر اعلی نے اس کا تذکرہ تک نہیں کیا۔

بی جے پی نے کی اس ریلی سے گڑگاؤں پارلیمانی حلقے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئ ہیں، اس سیٹ پر راؤ اندرجیت کے مقابلے میں کانگریس کے کیپٹن اجے سنگھ یادو انتخاب لڑ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details