روہتک میں کسانوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے دورے کی مخالفت کیے جانے پر کسان رہنما گرنام چڈھونی کا بیان سامنے آیا ہے۔ چڈھونی نے ویڈیو جاری کر کے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
چڈھونی نے لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہتک میں ہمارے کسانوں پر پولیس والوں نے لاٹھیاں برسائیں جس میں ہمارے بہت سے کسان زخمی ہوئے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز 10 بجے روہتک مکڑولی ٹول پر کسانوں کی مہا پنچایت کی جائے گی جس میں آگے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔