اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلبھ گڑھ نکیتا قتل کیس: مہاپنچایت کے بعد پرتشدد احتجاج - مہپنچایت کے بعد پرتشدد احتجاج

ریاست ہریانہ کے ضلع فریدآباد میں نکیتا کے قاتلوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگوں نے مظاہرہ کیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

بلبھ گڑھ نکیتا قتل کیس: پولیس پر پتھراؤ
بلبھ گڑھ نکیتا قتل کیس: پولیس پر پتھراؤ

By

Published : Nov 1, 2020, 1:33 PM IST

Updated : Nov 1, 2020, 2:11 PM IST

نکیتا تومر قتل کیس کے سلسلے میں سرو سماج نے اتوار کے روز ایک مہاپنچایت طلب کی تھی۔ اس مہا پنچایت میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ نکیتا تومر کے قاتلوں کو جلد سے جلد پھانسی دی جائے۔ اس مطالبہ پر لوگوں نے نیشنل ہائی وے -2 کو بلاک کر دیا۔

پولیس نے قومی شاہراہ کو روکنے کے بعد مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران قومی شاہراہ پر زوردار ہنگامہ ہوا۔ پولیس نے جیسے ہی نوجوان پر لاٹھی چارج کیا اور نوجوانوں کو شاہراہ سے ہٹایا تو نوجوانوں نے پتھراؤ شروع کر دیا۔

بلبھ گڑھ نکیتا قتل کیس: مہاپنچایت کے بعد پرتشدد احتجاج

وہیں نوجوانوں نے دکانوں میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مزید پولیس فورس کا مطالبہ کیا گیا۔ صورتحال اب بھی کشیدہ ہے۔

واضح رہے کہ 21 سالہ طالبہ نکیتا تومر کو گزشتہ پیر کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس قتل عام کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

ہریانہ حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی اور فاسٹ ٹریک عدالت میں اس کیس کو چلانے کا حکم دیا تھا۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 2:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details