اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوح: مہاپنچایت میں ایک خاص طبقے کو لے کر قابل اعتراض بیان بازی، شکایت درج

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں واقع اینڈری گاؤں میں گزشتہ روز اکثریتی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مہاپنچایت کی گئی جس میں الزام ہے کہ اس مہاپنچایت کے دوران قابل اعتراض اور اشتعال انگیز باتیں کہی گئیں جس کے لے کر کچھ سماجی کارکنان نے نوح صدر تھانے میں جا کر ان شر پسندوں کے خلاف شکایت درج کی ہے۔

mahapanchayat in hindu majority village, complaint filed in nuh
مہاپنچایت میں ایک خاص طبقے کو لیکر قابل اعتراض بیان بازی، شکایت درج

By

Published : Jun 1, 2021, 11:45 AM IST

سماجی کارکن ایڈوکیٹ رشید احمد نے الزام عائد کیا کہ ایک خاص طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی مہا پنچایت میں میوات کے ہندو مسلم اتحاد اور بھائی چارے کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔ میوات کا بھائی چارہ جوکہ پوری دنیا میں مشہور ہے، اس کو خراب کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم میوات کے آپسی بھائی چارہ کو کبھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔ اسی لئے آج ہم نے کوئی اشتعال انگیز بیان بازی نہ کر کے نوح تھانہ میں اشتعال انگیز بیان دینے والوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جو کہ ہمارا ایک قانونی حق ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آخر تک قانون کے ذریعہ اپنی لڑائی لڑیں گے اور ہمیشہ میواتی ہندو مسلم بھائی چارے کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔

بھیم آرمی کے ضلع صدر ایڈوکیٹ شکیل احمد نے بتایا کہ ہم نے شر پسندوں کے خلاف شکایت درج کرادی ہے اور نوح تھانہ کے ایس ایچ او نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب ۔ ہریانہ ہائی کورٹ کے وکیل فاروق عبداللہ نے ان غلط بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کچھ خاص لوگ ہیں، جو اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور میوات کے بھائی چارے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

وسیم رضوی کو گرفتار کیا جائے، ورنہ ہم اپنی گرفتاری دیں گے: مولانا کلب جواد

ساتھ ہی انہوں نے پولیس کو دیے جانے والے چیلینج کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details