ہریانہ اور پنجاب کی مشترکہ دارالحکومت چندی گڑھ میں تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں نے آج سڑکوں پر قومی شاہراہ کو جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تنظیموں نے ملک بھر میں مجوزہ چکا جام کے لیے مکمل تیاری کرلی ہے۔
ملک گیر پیمانے پر کسانوں کا احتجاج آج اس احتجاجی مظاہرے کا یا 'چکا جام' کا سب سے زیادہ اثر پنجاب اور ہریانہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کسان آج دوپہر 12 بجے سے شام چار بجے تک سڑکیں بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کریں گے، اس کے علاوہ کسانوں نے 26 اور 27 نومبر کو 'دہلی چلو' تحریک کا اعلان بھی کیا ہے۔
ہریانہ میں کاشتکاروں نے ایک زبردست احتجاج کے ساتھ دہلی چندی گڑھ قومی شاہراہ کو جام کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں کرنال کے علاوہ کُروک شیتر، امبالہ اور یمنا نگر کے کسانوں کے شامل ہونے کی توقع ہے۔
کسانوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس نے ٹھوس انتظامات کے ساتھ تمام تیاریاں بھی مکمل کر لی ہیں۔