اردو

urdu

چندی گڑھ: شمال مغربی خطے میں بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت

By

Published : Jun 16, 2021, 10:49 PM IST

ریاست چندی گڑھ کے شمال مغربی خطے میں لوگوں کو آج بارش اور بوندا باندی سے گرمی سے نجات ملی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Breaking News

چنڈی گڑھ اور اس کے آس پاس آج صبح بارش نے لوگوں کو امس سے راحت دلائی۔

شہر میں ایک ملی میٹر، حصار میں 10 ملی میٹر ،نارناول میں 10 ملی میٹر ،بھیوانی میں 14 ملی میٹر ، سرسا میں 19 ملی میٹر ، امرتسر میں ایک ملی میٹر، لدھیانہ نو ملی میٹر، پٹھانکوٹ میں 30 ملی میٹر ، آدام پور میں ایک ملی میٹر ، ہلوارا میں چار ملی میٹر ہلکی بارش درج کی گئی ۔

بارش سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی اور چنڈی گڑھ 23 ڈگری ، امبالا 25 ڈگری ، کرنال 24 ڈگری ، نارنول 24 ڈگری ، روہتک 23 ڈگری ، گڑگاؤں 24 ڈگری ، سرسا 24 ڈگری ، امرتسر 23 ڈگری ، لدھیانہ 21 ڈگری ، پٹیالہ 23 ڈگری درجہ حرارت درج کی گئی ہے۔ ​​

وہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق علاقے میں اگلے 48 گھنٹوں میں مزید ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details