اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات انجینئرنگ کالج میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

ہریانہ وقف بورڈ کے زیر انتظام چل رہا میوات انجینئرنگ کالج میں ایک ہفتے کے لئے فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

میوات انجینئرنگ کالج میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز
میوات انجینئرنگ کالج میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

By

Published : Jan 15, 2020, 12:04 PM IST

میوات انجینئرنگ کالج کا پروگرام 17 جنوری تک کالج کیمپس میں چلے گا جس میں ہریانہ وقف بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حنیف قریشی آئی پی ایس، پروفیسر ڈاکٹر ایس کے چکرورتی، پروفیسر ڈاکٹر یوگیش والویکر، پروفیسر ڈاکٹر رشی پال، محمد اسلم جیسے بڑے نام اساتذہ کے ساتھ کام کریں گے۔

کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر خواجہ ایم رفیع نے کہا ہے معیار(کوالٹی) کے بغیر کسی بھی چیز کی اہمیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح تعلیم میں معیار کا اہم کردار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں میں 6 ماہ بعد انٹرنیٹ جزوی طور پر بحال

انہوں نے کہا کہ میوات انجینئرنگ کالج معیار پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور طلباء کو بہتر سے بہتر تعلیم دینے کے لیے پر عزم ہے۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر رفیع نے کہا کہ کالج طلبہ اور اساتذہ کی بہتری کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہا ہے۔

کالج کے پی آر او اور اسسٹنٹ پروفیسر وسیم اکرم نے کہا کہ اگلے ہفتے سے نئے سیشن کی شروعات ہو رہی ہے اور اس ہفتے اساتذہ کی تدریسی تکنیک کو مزید بہتر بنانے کے لیے ماہرین کی مدد لی جارہی ہے، اس سے اساتذہ کو کافی فائدہ ہوگا اور طلباء بھی مستفید ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details