بھارت نے فرانس سے 36 رفائل طیارے خریدے ہیں، جن میں سے 5 رفائل طیاروں کی پہلی کھیپ بھارتی فضائیہ کو آج سونپی جائے گی۔
ان پانچ طیاروں میں تین سنگل سیٹر اور دو ڈبل سیٹر جنگی جہاز ہیں۔ ان طیاروں کو بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرن نمبر 17 'دی گولڈن ایروز' میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ پانچوں طیارے امبالا کے ایئر بیس پر لینڈ کریں گے۔
امبالا ایئر بیس کو ہی کیوں منتخب کیا گیا؟
امبالا ایئر بیس کی اپنی شاندار تاریخ ہے۔ بھارت کے جنگی بیڑے کا 'سپرسونک میزائل برہموس' کا دستہ بھی یہاں قائم ہے۔ نیز امبالا ایئر بیس واحد ایئربیس ہے جہاں سے صرف 15 منٹ میں چین اور پاکستان کی سرحدوں تک پہنچا جا سکتا ہے۔
بھارتی فضائیہ کے ایکس سارجنٹ خوشبیر سنگھ دت نے کہا کہ 'امبالا ایئر بیس کے بیڑے میں ان میزائل کو شامل کرنے کی بہت اہمیت ہے۔'
وہیں اس سے پہلے جتنی بار جنگیں ہوئی ہیں، دشمن کی فوج ہمیشہ امبالا ائیربیس کو نشانہ بناتی تھیں تاکہ فوج کو کسی بھی طرح کی فضائیہ کی مدد نہ مل سکے۔
رفائل کی خصوصیات
رفائل دنیا کا سب سے طاقتور جنگی طیارہ ہے۔ یہ ایک منٹ میں 60 ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکتا ہے۔