اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون: جمعیت ضرورت مندوں کے تعاون میں پیش پیش - ہریانہ

ملک میں جاری لاک ڈاون سے غرباء، مزدور اور ضرورت مند طبقہ کافی متاثر ہوا ہے، انہیں کھانے پینے کے لئے مشقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس دوران جمعیت علماء ہند ضرورت مندوں کو تعاون فراہم کر رہی ہے۔

جمعیت ضرورت مندوں کے تعاون میں پیش پیش
جمعیت ضرورت مندوں کے تعاون میں پیش پیش

By

Published : May 6, 2020, 5:53 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام اور نوح میں مفتی سلیم بنارسی کی قیادت میں جمعیت علماء ہند کے کارکنان اس کار خیر میں پیش پیش ہیں۔

جمعیت ضرورت مندوں کے تعاون میں پیش پیش

مفتی سلیم بنارسی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک لاک ڈاؤن کے دوران بلا تفریق مذہب و ملت 26 ہزار کٹز تقسیم کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت کے رکن مولانا صابر قاسمی، ڈاکٹر ارشد اڈبر اور انکے رفقاء میوات میں اس کار خیر میں تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے رابطہ نمبرات شائع کئے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں تک رسائی حاصل کر کے ان کی مدد کر سکیں۔

انہیں جہاں سے بھی مدد کے لئے پکارا جاتا ہے جمعیۃ کی ٹیم وہاں پہنچتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details