اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلوان ببیتا پھوگٹ نے پولیس عہدے سے استعفی دیا

بین الاقوامی خاتون پہلوان ببیتا پھوگٹ نے پولیس افسر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

پہلوان ببیتا پھوگٹ نے پولیس عہدے سے استعفی دیا

By

Published : Sep 12, 2019, 1:12 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:10 AM IST

اطلاعات کے مطابق ببیتا بی جے پی کی امیدوار کے طور چرکھی دادری حلقے سے انتخاب لڑیں گی۔

واضح رہے کہ رواں برس 12 اگست کو ببیتا پھوگٹ نے اپنے والد مہاویر پھوگٹ کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئیں تھی۔
ببیتا پھوگٹ کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے۔انہوں نے 13 اگست کو استعفی دینے کے بارے میں اعلی افسران کو خط لکھا تھا۔

واضح رہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے سے قبل انہوں نے لوک سبھا انتخابات میں اپنے والد کے ساتھ جننائیک جنتا پارٹی(جے جے پی) میں شامل ہوئیں تھی۔
اب امید لگائی جارہی ہے کہ ببیتا پھوگٹ بی جے پی کی ٹکٹ پر ہریانہ اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔اس لیے انہوں نے پولیس افسر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

ریاست بہار کے ضلع بھوانی میں رہنے والی ببیتا بھارتی خاتون پہلوان ہیں۔اسکاوٹ لینڈ کے گلاسکو میں منعقد کامن ویلتھ گیمز 2014 میں بھارتی خاتون پہلوان ببیتا نے 55 کلوگرام وزن والے زمرے میں فری اسٹائل کشتی میں انہوں نے کینڈا کی خاتون پہلوان برتانی لابیردور کو سکشت دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 8:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details