اردو

urdu

ETV Bharat / state

میوات: شاہی عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز ادا نہیں ہوگی - Maulana Khalid Qasmi Imam Eidgah

ضلع نوح کے شاہی عید گاہ میں کورونا وائرس کے سبب نماز ادا نہیں کی جائے گی، عوام کو عیدالاضحی کی نماز اپنے گھروں اور محلے کی مسجد میں ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

شاہی عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز ادا نہیں کی جائے گی
شاہی عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

By

Published : Jul 31, 2020, 9:23 PM IST

ریاست ہریانہ میں ضلع نوح کے شاہی عیدگاہ میں کورونا وائرس کے سبب نماز ادا نہیں کی جائے گی، عوام کو عیدالاضحی کی نماز اپنے گھروں اور محلے کی مسجد میں ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ یہ جانکاری جمعیت علماء ہند کے سابق ریاستی صدر مولانا خالد قاسمی امام شاہی عید گاہ نے دی۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔' ایسے میں محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق سماجی دوری بنائے رکھنا ضروری ہے۔ اسی ضمن میں ضلع کے تمام افراد سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ عید گاہ میں نماز ادا کرنے کے بجائے اپنے گھروں یا محلہ کی مسجد میں نماز ادا کریں۔

شاہی عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ 'عید الفطر بھی مسلمانوں نے محکمہ صحت اور حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گزاری ہے اور اب بھی حالات بہتر نہیں ہیں اسی کے مدنظر نوح کی شاہی عید گاہ میں نماز ادا نہیں کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔



ABOUT THE AUTHOR

...view details