کھیمکا کی 28 سالہ ملازمت میں یہ 52واں تبادلہ ہے۔ 53 برس کے کھیمکا کا تبادلہ ' دی انڈین اکسپریس' میں دیئے گئے اس بیان کے بعد ہوا، جس میں انہوں نے اراولی زمین کی چک بندی کرنے پر سوال اٹھایا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس سے زمینی مافیاؤں کے حوصلہ بلند ہوں گے۔ کھیمکا نے ہریانہ حکومت کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اراولی میں چک بندی شروع کرنے کی مخالفت کی، جس کی وجہ سے ان کا تبادلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2014 میں اقتدار میں آئی منوہر لال کھٹر کی حکومت میں اشوک کھیمکا کا یہ چھٹا تبادلہ ہے۔