اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنگی طیارہ رفائل بھارتی فضائیہ میں شامل - امبالہ کے ایئر فورس اسٹیشن

ریاست ہریانہ کے امبالا کیمپ میں فرانس سے لائے گئے پانچ رفائل جنگی طیارے کو آج باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ میں شامل کر لیا گیا۔

بھارتی فضائیہ میں رافیل شامل
بھارتی فضائیہ میں رافیل شامل

By

Published : Sep 10, 2020, 9:11 AM IST

Updated : Sep 10, 2020, 11:03 AM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، ان کے فرانسیسی ہم منصب فلورنس پارلی، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا اور سیکریٹری دفاع اجے کمار سمیت معززین اس پرشکوہ تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔

رفائل جنگی طیارے بھارتی فضائیہ میں شامل

قابل ذکر بھارتی فضائیہ کے لئے پہلے 5 رفائل جنگی طیارے امبالہ کے ایئر فورس اسٹیشن پر لائے گئے تھے۔ ان طیاروں نے 27 جولائی 2020 کی صبح فرانس کی ڈی سالٹ ایوی ایشن بیس میریگینس سے اڑان بھری تھی اور یہ متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئرپورٹ کے راستے بھارت لائے گئے تھے۔

بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ان جنگی طیاروں کو فرانس سے بھارت لائے تھے۔ ان طیاروں نے فرانس سے بھارت کے لئے تقریباً 8 ہزار 500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ پرواز کے پہلے مرحلے کے تحت 5 ہزار 800 کلو میٹر کا فاصلہ ساڑھے 7 گھنٹے میں پورا ہوا تھا۔

رفائل طیاروں کو 17 اسکوارڈن میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کی تقریب اگست 2020 کی دوسرے دوماہی میں منعقد کی گئی تھی۔

Last Updated : Sep 10, 2020, 11:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details